شمالی کوریا میزائل تجربات بند کرے : امریکہ

   

واشنگٹن : امریکہ، جنوبی کوریا اور جاپان نے، 17 اور 18 دسمبر کو بحیرہ جاپان کی طرف 2 مختلف بیلسٹک میزائل فائر کرنے پر، شمالی کوریا کے خلاف مشترکہ مذّمتی اعلامیہ جاری کیا ہے۔امریکہ وزارت خارجہ کے جاری کردہ تحریری بیان کے مطابق امریکہ، جنوبی کوریا اور جاپان کے وزرائے خارجہ نے شمالی کوریا کے بیلسٹک میزائل تجربات کے بارے میں مشترکہ اعلامیہ جاری کیا ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ “پیانگ یانگ انتظامیہ کی اشتعالی کاروائیوں نے کوریا جزیرہ نما میں علاقائی و بین الاقوامی امن و سلامتی کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔ امریکہ، جاپان اور جنوبی کوریا، 17 اور 18 دسمبر کو شمالی کوریا کی طرف سے کئے گئے بین الابرّاعظمی اور بیلسٹک میزائل تجربات کی شدّت سے مذّمت کرتے ہیں”۔بیان میں پیانگ یانگ انتظامیہ کے بیلسٹک تجربات کو اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے فیصلوں کی خلاف ورزی قرار دیا گیا ۔