سیول : شمالی کوریا میں غیر ملکی ٹی وی سیریل دیکھنے پر 30 بچوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا ہے۔اس ظالمانہ واقعہ کے حوالے شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ان نوجوان بچوں کو غیر ملکی ٹی وی ڈرامہ دیکھنے پر سر عام گولی مار دی گئی۔ یہ بچے جنوبی کوریائی ڈرامہ دیکھتے ہوئے پکڑے گئے تھے۔ جنوبی کوریا کے خبر رساں اداروں چوسن ٹی وی اور کوریا جونگئینگ ڈیلی نے اس واقعہ پر رپورٹ شائع کی ہے۔ ان نوجوانوں کو ڈرامہ دیکھنے کی پاداشت میں مبینہ طور پرگولی مار دی گئی۔ویسے تو شمالی کوریا میں میڈیا نشریات کو سختی سے کنٹرول کیا جاتا ہے۔ لیکن غیر ملکی ٹی وی شوز کے پائریٹڈ یو ایس بی اسٹکس سرحد پار سے اسمگل کئے جاتے ہیں۔جنوبی کوریاکی یونیفیکیشن منسٹری کے ایک اہلکار نے اس بارے میں تفصیل سے جانکاری دی۔ انہوں نے بتایا،‘شمالی کوریا میں تین ایسے قوانین ہیں جنہیں برے قوانین کے طور پر جانا جاتا ہے۔ اسی بنیاد پر شمالی کوریائی حکام اپنے لوگوں کو سختی سے کنٹرول کرتے ہیں۔