شمالی کوریا میں غذائی بحران میں شدت : اقوام متحدہ

   

نیویارک : شمالی کوریا میں انسانی حقوق کی صورتحال پر تحقیق کرنے والے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندہ کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کے باشندوں کو اشیائے ضروریہ کی قلت کا سامنا ہے ،جس کی بڑی وجہ کورونا وائرس کو روکنے کے لیے ملکی سرحدوں کی بندش ہے۔ شمالی کوریا نے جنوری 2020ء میں اپنی سرحدیں بند کر دی تھیں۔ اقوام متحدہ کے نمایندہ خصوصی تھامس اوجیا کینتانا نے خبردار کیا کہ بچے اور معمر افراد فاقہ کشی کے خطرے سے دوچار ہیں۔