شمالی کوریا میں غذائی بحران

   

پیانگ یانگ: شمالی کوریا میں غذائی بحران کے باعث 30غیر ملکی سفارتکار اور ان کے اہل خانہ ملک چھوڑ کر شمال مشرقی چین پہنچ گئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق شمالی کوریا میں رسد کی شدید قلت کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔ شمالی کوریا میں کورونا وائرس کے باعث سخت پابندیاں عائد ہیں۔ ادھر انڈونیشیا کی وزارت خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ اس کا سفارتی عملہ شمالی کوریا چھوڑ چکا ہے۔ حالیہ عرصے میں شمالی کوریا چھوڑ نے والے غیر ملکیوںمیں 80 سے زیادہ روسی شامل ہیں۔