شمالی کوریا میں پریڈ اور میزائلوں کی نمائش کم جونگ اُن تقریب کے دوران روپڑے

,

   

Ferty9 Clinic

پیانگ یانگ : شمالی کوریا نے ایک غیر معمولی فوجی پریڈ کا انعقاد کیا جس میں ملک کے سربراہ کِم جونگ اْن نے بھی شرکت کی۔یہ پریڈ شمالی کوریا کی حکمراں جماعت ورکرز پارٹی کی 75 ویں سالگرہ کے موقعے پر منعقد کی گئی تھی۔شمالی کوریا عموماً اپنی پریڈز کا استعمال نئے میزائل اور اسلحے کی نمائش کے لیے کرتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ رات گئے ہونے والے اس ایونٹ میں بین البرِاعظمی بیلسٹک میزائل بھی نظر آئے۔یہ گذشتہ دو سال کے دوران ملک میں منعقد کی جانے والی پہلی پریڈ ہے اور امریکی صدارتی انتخاب سے چند ہفتے قبل ہی ہوئی ہے۔شمالی کوریا نے امریکی صدر ڈونالڈٹرمپ اور کم جونگ اْن کے درمیان 2018 میں پہلی ملاقات کے بعد سے اپنی پریڈ میں بیلسٹک میزائلوں کی نمائش نہیں کی تھی۔تقریب کے دوران کم جونگ اُن روپڑے اور کہا کہ ان پر جو اعتماد کیا گیا ہے، وہ عوام کے تئیں اس کا حق ادا نہیں کرسکے۔ عوام کو مشکلات سے باہر نکالنے کیلئے ان کی کوششیں اور جدوجہد ناکافی رہیں۔