شمالی کوریا میں کورونا ویکسن کی تیاری

   

سیول: شمالی کوریا کے سائنس ریسرچ کونسل نے کہا کہ وہ عالمی وبا کورونا وائرس کی ویکسن تیار کررہا ہے۔ جنوبی کوریا کی یونہاپ ایجنسی نے شمالی کوریا سائنس اور تکنیکی کمیشن کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ شمالی کوریا کے سائنس داں اس وقت کووڈ۔ 19 ویکسن کا طبی تجربہ کررہے ہیں۔شمالی کوریا نے کہا ہے کہ اس ویکسن کا جانوروں پر تجربہ ہوچکا ہے اور جانوروں کے لئے اسے محفوظ پایا گیا ہے ۔ویسے تو سعودی اور دیگر ممالک میں بھی انسانوں پر کورونا ویکسن کی ٹسٹنگ کی جارہی ہے جس کے نتائج بھی مثبت آرہے ہیں۔