اقوام متحدہ:اقوام متحدہ میں شمالی کوریا کے سفیر کِم سونگ نے کہا ہے کہ ان کے ملک میں کورونا وائرس (کووڈ- 19) کے حالات مکمل طور پر محفوظ اور کنٹرول میں ہے ۔سونگ نے منگل کے روز اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں دیئے گئے ایک بیان میں یہ بات کہی۔شمالی کوریا کے سفیر نے کہا ‘‘شمالی کوریا کی حکومت کی عام لوگوں کو ترجیحات دینے والی سیاسی نظریاتی وژن اور بہترین قیادت کی وجہ سے ہمارے ملک میں کورونا وبا پوری طرح محفوظ اور کنٹرول میں ہے ’’۔