پیانگ یانگ ۔ شمالی کوریا کے صدر کم جونگ اُن نے ایک فوجی پریڈ کے دوران کہا کہ شمالی کوریا نے کسی بھی واحد شہری کو کورونا وائرس ٹسٹ پازیٹیو نہیں نکلا۔ شمالی کوریا کا کوئی بھی شہری کورونا سے متاثر نہیں ہے۔ انہوں نے اپنی حکمراں ورکرس پارٹی کی 75 ویں یوم تاسیس کے موقع پر سپاہیوں سے اظہار تشکر کیا کہ انہوں نے کورونا وائرس کے پھوٹ پڑنے سے روکنے کیلئے اپنی قربانیاں دی ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان کا ملک اپنی قومی دفاعی طاقت کو مزید مضبوط بنانے کا عمل جاری رکھے گا۔ واضح رہے کہ کورونا وائرس سے دنیا کے تقریباً ممالک متاثر ہوئے ہیں، صرف شمالی کوریا محفوظ ہے۔
