شمالی کوریا نئے سال میں تین نئے جاسوسی سیٹلائٹ لانچ کریگا

   

Ferty9 Clinic

پیونگ یانگ: شمالی کوریا نئے سال میں مزید تین جاسوس سیٹلائٹ لانچ کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے ۔شمالی کوریا نے گزشتہ ماہ ایک جاسوس سیٹلائٹ خلا میں بھیجا اور دعویٰ کیا کہ اس نے امریکہ اور جنوبی کوریا کے اہم فوجی مقامات کی تصاویر حاصل کی ہیں۔شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے سال 2024 کیلئے اپنے اہداف کا تعین کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ جنوبی کوریا کے ساتھ تعلقات میں ’’بنیادی تبدیلی‘‘ آئے گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان کے پاس اپنے جوہری عزائم کو آگے بڑھانے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے۔ ختم سال پر میٹنگ میں کم نے کہا کہ جنوبی کوریا کے ساتھ اتحاد اب ممکن نہیں ہے کیونکہ وہ ہمارے ساتھ دشمنوں جیسا سلوک کرتا ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ یہ پہلی بار ہے جب کم نے ایسی بات کہی ہے اور یہ پالیسی میں سرکاری تبدیلی کی علامت ہے۔ حالانکہ عملی طور پر کچھ برسوں سے اتحاد کے امکانات بہت کم ہیں۔