لندن۔17 اگسٹ ۔(سیاست ڈاٹ کام) برطانیہ نے شمالی کوریا کی جانب سے مسلسل میزائل چھوڑے جانے پر تشویش کااظہارکرتے ہوئے اس سے امریکہ کے ساتھ نیوکلیئر ترک اسلحہ مذاکرات میں شامل ہونے کی اپیل کی ہے ۔شمالی کوریا نے گزشتہ 25 جولائی سے اب تک چھ میزائل فائر کئے ہیں۔برطانیہ نے شمالی کوریا کی طرف سے جمعہ کو دو میزائل چھوڑے جانے کے بعد ایک بیان جاری کرکے اس سے امریکہ کے ساتھ نیوکلیئر ترک اسلحہ مذاکرات میں شامل ہونے کی اپیل کی۔ایشیا اور بحرالکاہل امور کے وزیر ھیتھر وہیلر نے کہا کہ شمالی کوریا کی طرف سے مسلسل اور 16 اگست کو دو بیلسٹک میزائل چھوڑا جانا تشویشناک ہے اور یہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی بھی ہے ۔ ہم جوہری ترک اسلحہ کی سمت میں امریکہ کے ساتھ مذاکرات کیلئے شمالی کوریا سے اپیل کرتے ہیں، جس کے لئے ڈونالڈ ٹرمپ اور کم جونگ اُن نے 30 جون کو ہونے والی ملاقات کے دوران اتفاق ظاہر کیا تھا۔
