شمالی کوریا نے اسپین میں اپنا سفارت خانہ بند کر دیا

   

پیانگ یانگ : شمالی کوریا نے بعض افریقی ممالک کے بعد اسپین کے دارالحکومت میڈریڈ میں بھی اپنا سفارت خانہ بند کر دیا ہے۔روزنامہ یونہاپ کی سفارتی ذرائع کے حوالے سے شائع کردہ خبر کے مطابق پیانگ یانگ انتظامیہ نے اپنا میڈریڈ سفارت خانہ بند کر دیا ہے۔ اب کے بعد اٹلی کے دارالحکومت روم میں شمالی کوریا کا سفارت خانہ اسپین سفارت خانے کے فرائض بھی سرانجام دے گا۔شمالی کوریا نے مذکورہ فیصلے کی کوئی وجہ بیان نہیں کی تاہم ذرائع ابلاغ کے مطابق مذکورہ فیصلہ گلوبل پابندیوں کے باعث پیانگ یانگ انتظامیہ کو درپیش اقتصادی بحران کی وجہ سے کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ شمالی کوریا نے اسپین کے ساتھ سفارتی تعلقات 2001 میں قائم کئے اور 2013 میں یہاں سفارت خانہ کھولا تھا۔