شمالی کوریا نے بحیرہ جاپان کی جانب کروز میزائل داغے

   

سیول : جنوبی کوریا نے اطلاع دی ہے کہ شمالی کوریا نے بحیرہ جاپان کی طرف کروز میزائل داغے ہیں۔جنوبی کوریا کے جنرل اسٹاف کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ شمالی کوریا نے مقامی وقت کے مطابق رات 9 بجے کے قریب بحیرہ جاپان کی جانب کروز میزائل داغے۔ یہ میزائل، جن کی تعداد اور رینج کی تفصیل نہیں بتائی گئی، مشرق میں وونسان کے علاقے سے داغے گئے تھے اور یہ شمالی کوریا کا ، رواں سال کا پانچواں میزائل تجربہ تھا۔