سیول ۔ جنوبی کوریا نے دعویٰ کیا ہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے کئی راکٹ لانچر فائر کیے گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق پیانگ یانگ کی جانب سے رواں سال ممنوع ہتھیاروں کا ایک سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔ جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کی جانب سے جاری کردہ پیغام میں کہا گیا کہ صبح کے اوقات میں شمالی کوریا کی جانب سے کئی مشتبہ راکٹ لانچر فائر کیے گئے ہے، تاہم بیان میں اس کی تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔