سیول، 14 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) شمالی کوریا نے جاپان کے سمندر میں کئی کم دوری کے کروز میزائل داغے ہیں۔جنوبی کوریان کے چیف آف جوائنٹ اسٹاف (جے ایس سی) نے منگل کے روز یہ اطلاع دی۔ جے ایس سی کے مطابق میزائل شمالی کوریا کے کانگوون صوبے کے منچون ساحلی شہر کے نزدیک سے داغے گئے تھے جو کہ 150 کلومیٹر دور جاکر گرے ۔جے ایس سی نے ایک بیان میں کہا کہ ہماری فوج نگرانی کررہی ہے اور شمالی کوریا کے ممکنہ فوجی کاموں کے پیش نظر اپنی تیاری رکھے گی۔ امریکہ اور جنوبی کوریا کی خفیہ ایجنسیاں مکمل طور پر دستیاب معلومات کی جانچ کر رہی ہیں۔