پیانگ یانگ ۔16جون (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی کوریائی حکام کے مطابق شمالی کوریا نے سرحد پر موجود مشترکہ رابطہ دفتر تباہ کر دیا ہے۔ حال ہی میں شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اْن کی بہن کم یو جونگ نے جنوبی کوریا کیخلاف فوجی کارروائی کی دھمکی دی تھی۔ قبل ازیں شمالی کوریا نے یہ دھمکی بھی دی تھی کہ وہ ایسے علاقوں میں دوبارہ اپنے فوجی تعینات کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، جنہیں غیر ملٹری زون قرار دیا گیا تھا۔ دریں اثناء چین نے شمالی کوریا اور جنوبی کوریا سے اپیل کی ہیکہ وہ تمام مسائل بات چیت سے حل کریں۔