شمالی کوریا نے پھر بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا:جنوبی کوریا

   

Ferty9 Clinic

سیول۔10 اگسٹ ۔(سیاست ڈاٹ کام) جنوبی کوریا کا خیال ہے کہ شمالی کوریا نے ہفتہ کو جس میزائل کا تجربہ کیا ہے وہ کم فاصلے کا بیلسٹک میزائل ہے ۔خبررساں ایجنسی یونھاپ کی رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیف آف اسٹاف ( جے سی ایس) نے اطلاع دی ہے کہ شمالی کوریا نے ہفتہ کو صبح پانچ بجکر 32 منٹ پر اور پانچ بجکر 50 منٹ پر اپنے مشرقی ساحل سمندر سے میزائل کا تجربہ کیا۔ دونوں میزائل ٹیسٹ ھمھنگ شہر سے کیا گیا اور ان میزائلوں نے جاپان کے ساحلی علاقہ میں گرنے سے پہلے 400 کلو میٹر کی دوری طے کی۔یونھاپ نے جے سي ایس کے حوالہ سے کہاکہ ہمیں شمالی کوریا کی جانب سے مزید میزائل کے تجربہ کئے جانے کا خدشہ ہے کیونکہ جنوبی کوریا اور امریکہ کے درمیان مشترکہ فوجی مشقیں جاری ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ ایسا ہو سکتا ہے کہ امریکہ اور جنوبی کوریا کے درمیان فوجی مشقیں کی مخالفت میں شمالی کوریا میزائل ٹیسٹ کر رہا ہو۔