شمالی کوریا نے پھر متعدد کروز میزائل داغ دیئے

   

Ferty9 Clinic

پیانگ یانگ: شمالی کوریا نے آبدوز سے اسٹریٹجک کروز میزائلوں کے کامیاب تجربے کے چند روز بعد ہی آج مزید متعدد کروز میزائل فائر کیے ہیں۔جنوبی کوریا جوائنٹ چیفس آف اسٹاف نے کہا کہ فوج کو صبح 11بجے کے قریب ملک کے مغربی ساحل سے دور سمندر میں متعدد کروز میزائل فائر کیے جانے کا پتہ چلا۔جوائنٹ چیفس آف اسٹاف نے کہا کہ جنوبی کوریا کی فوج نے امریکہ کے ساتھ قریبی رابطہ رکھتے ہوئے نگرانی کو بڑھا دیا ہے ۔فوج شمالی کوریا کی فوج کی جانب سے اضافی سرگرمیوں کے آثار کی باریک بینی سے نگرانی کر رہی ہے اور وہ ان تجربات کا تفصیلی تجزیہ لے رہے ہیں۔3 روز قبل ہی شمالی کوریا نے آبدوز سے اسٹریٹجک کروز میزائلوں کا کامیاب تجربہ کیا تھا۔