شمالی کوریا نے پھر میزائل داغا:جاپان

   

Ferty9 Clinic

ٹوکیو ،2 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) جاپانی حکام کے مطابق شمالی کوریا نے چہارشنبہ کی صبح متعدد میزائل کا تجربہ کیا۔ یہ تجربہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب اس ماہ شمالی کوریا اور امریکہ کے درمیان ہونے والی بات چیت پر دنیا کی نگاہیں ٹکی ہوئی ہیں۔جاپان کوسٹ گارڈ نے ایک بیان جاری کر کے بتایا کہ ممکنہ طور پر شمالی کوریا کی جانب سے میزائل تجربہ کیا گیا ہے ۔ اس سلسلہ میں مزید معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔جاپان کے چیف کابینہ سکریٹری یوشي ھیدے سوگا نے کہا کہ شمالی کوریا کی جانب سے داغے گئے میزائل میں سے ایک صوبہ شمان کے مشرقی ساحل میں جاکر گرا۔ جہاں یہ میزائل گرا وہ جاپان کا اسپیشل اکنامک زون ( ای ایس زیڈ) ہے ۔‘جاپان ٹائمز’ کے مطابق حکومت نے کہا کہ شمالی کوریا کی جانب سے داغے گئے تین میزائل جاپان کے خصوصی اقتصادی زون ( ایس ای زڈ) میں جاکر گرا اور ایک میزائل نزدیک سے ھوکر نکلا۔جنوبی کوریا کی فوج کے مطابق شمالی کوریا نے وونسن شہر کے مشرقی ساحل سے کئی میزائل کے تجرنے کئے ۔ خبر رساں ایجنسی یونھاپ کے مطابق جنوبی کوریا کے فوج کے جوائنٹ چیف آف اسٹاف نے کہا کہ فوج اس پر نظر رکھے ہوئے ہے ۔