پیانگ یانگ : شمالی کوریا اپنے مشرقی ساحل سے ایک اور بیلسٹک میزائل کا تجربہ کرلیا۔ دوسری جانب جنوبی کوریا، جاپان اور امریکا نے اس تجربے کی مذمت کی ہے۔ جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیف آف اسٹاف کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ میزائل کا یہ تجربہ شمالی کوریا کے پیانگ یانگ خطے میں سونان کے مقام سے کیا گیا۔ جاپان نے بھی اس تجربے کی تصدیق کی ہے اور کوسٹ گارڈ نے ممکنہ خطرے کے پیش نظر جہازوں کو محتاط رہنے کا کہا ہے۔ سونان ہی سے شمالی کوریا نے 24 مارچ کو بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا تھا۔