پیانگ یانگ : شمالی کوریا نے کروز میزائل کا ایک اور تجربہ کر لیا۔ شمالی کوریا کی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق اسٹریٹیجک کروز میزائل کا تجربہ مشرقی ساحل کے قریب بحری جہاز سے کیا گیا۔ شمالی کوریا کے سپریم لیڈر کم جونگ ان بھی میزائل تجربے کے وقت موجود تھے۔ میزائل کے بارے میں مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔ شمالی کوریا کے قائد کم جونگ ان نے بیان میں کہا کہ خطہ میں امریکہ اور جنوبی کوریا کی مشترکہ جنگی مشقوں کا مؤثر جواب دیا جائے گا اور شمالی کوریا کی دفاعی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے کا سلسلہ جاری رہے گا۔ امریکہ اور جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے نئے میزائل تجربے کی مذمت کرتے ہوئے اسے علاقائی امن کیلئے خطرہ قرار دیا ہے۔