پنگانگ ۔ /17 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) اسرو کے کے ایم سرجیت کے تحت کی گئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ شمالی کوریا کے تازہ زیرزمین نیوکلیر تجربہ نہایت ہی طاقتور ہے ۔ یہ تجربہ زمین سے چٹانوں کو دھماکہ سے اڑانے کیلئے کافی ہے ۔ چند میٹرس کی دوری پر ہی بڑے بڑے پہاڑ روئی کی طرح ریزہ ریزہ ہوجائیں گے ۔ اسرو کی ٹیم نے پیش قیاسی کی ہے کہ شمالی کوریا نے بم بنائے ہیں اس کی گنجائش 66 میٹر ریڈئیس کی ہے جو ایک اندازہ کے مطابق ہیروشیما پر گرائے گئے ایٹمی بم سے 17 گنازیادہ طاقتور ہے ۔شمالی کوریا کے نیوکلیر تجربات میں یہ نیا تجربہ ہے۔ جس کی شدت سے اطراف کے علاقے آناً فاناً تباہ ہوجائیں گے ۔