پیانگ یانگ : شمالی کوریا نے آج صبح دوکروز میزائلوں کا تجربہ کیا ہے۔ جنوبی کوریائی امور دفاع کے مطابق، شمالی کوریا نے ان میزائلوں کو جنوبی پیونگ یان میں واقع اونشون سے داغا۔ اے ایف پی سے گفتگو کرتے ہوئے جنوبی کوریائی امور دفاع کے ایک عہدیدار نے ان میزائلوں سے متعلق بتایا کہ امریکہ اور جنوبی کوریا ان میزائلوں کی مسافت سے متعلق تجزیات کا جائزہ لے رہے ہیں۔واضح رہے کہ کئی ہفتوں بعد پیانگ یانگ انتظامیہ نے ان کروز میزائلوں کا تجربہ کیا ہے۔