پیانگ یانگ : شمالی کوریا نے جاسوس سیٹلائٹ کاکیریئر راکٹ زمین کے مدار میں بھیج دیا ہے۔شمالی کوریا کے بارے میں خبریں دینے والی انٹر نیٹ سائٹ “این کے نیوز” کے مطابق جنوبی کوریا جنرل اسٹاف نے جاری کردہ تحریری بیان میں کہاہے کہ شمالی کوریا نے جاسوس سیٹلائٹ کا راکٹ مدار میں بھیج دیا ہے۔ راکٹ مقامی وقت کے مطابق دن 10 بج کر 42 منٹ پر اور جنوب کی طرف فائر کیا گیا ہے۔جاپان کی ساحلی سکیورٹی نے بھی علاقے میں موجود بحری جہازوں کو، راکٹ سے الگ ہو کر گرنے والے حصوں کی طرف سے، ہوشیارکیا ہے۔یونہاپ خبر ایجنسی نے شمالی کوریا کی سرکاری خبر ایجنسی ‘کے سی این اے’ کے حوالے سے شائع کردہ خبر میں کہا ہے کہ شمالی کوریا کے حکام نے جاری کردہ تحریری بیان میں “مالیگ یونگ۔1” سیٹلائٹ کے کامیابی سے مدار میں داخل ہونے کا اعلان کیا ہے۔بیان کے مطابق سیٹلائٹ فائر، شمالی کوریا کے صدر کِم جونگ اْن کی نگرانی میں کیا گیا ہے اور صدر جونگ نے کہا ہے کہ یہ سیٹلائٹ ہمارے رقیبوں کے فوجی حملوں کے مقابل شمالی کوریا کی جنگی صلاحیت میں اضافہ کرے گا۔بیان میں مستقبل قریب میں مزید سیٹلائٹ فائروں کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔مزید کہا گیا ہے کہ امریکہ اپنے اتحادی ممالک جنوبی کوریا اور جاپان کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لئے تمام ضروری تدابیر اختیار کرے گا۔