شمالی کوریا کا نیوکلیئر و عسکری صلاحیت بڑھانے کا اشارہ

   

پیانگ یانگ ۔ 12 جون (سیاست ڈاٹ کام) شمالی کوریا نے اپنی نیوکلیئر و عسکری صلاحیت بڑھانے کا اشارہ دیا ہے۔ آج شمالی کوریائی رہنما کم جونگ ان اور امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی تاریخی اولین سمٹ کو دو برس مکمل ہو گئے ہیں۔ اس موقع پر پیونگ یانگ کے وزیر خارجہ نے کہا کہ اگر امریکہ نے دباؤ اور پابندیوں کا سلسلہ برقرار رکھا، تو کِم اور ٹرمپ کے درمیان تعلقات کی کوئی گنجائش نہیں۔ دونوں رہنما اب تک تین ملاقاتیں کر چکے ہیں مگر امن مذاکرات کا سلسلہ ایک عرصے سے معطل ہے۔