پیانگ یانگ، 29 اکتوبر (یو این آئی) حریف ملک شمالی کوریا نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جنوبی کوریا آمد کے موقع پر کروز میزائل کا تجربہ کرلیا۔ خبر رساں ایجنسیوں کی رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا نے اُس وقت سمندر سے سطح کی طرف مار کرنے والے کروز میزائل اپنے مغربی پانیوں میں فائر کیے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جنوبی کوریا کا دورہ کر رہے ہیں۔ شمالی کوریا کی سرکاری نیوز ایجنسی ‘کے سی این اے ‘ کے مطابق کروز میزائل منگل کو سمندر میں کیے گئے جو دو گھنٹوں سے زیادہ پرواز کرنے کے بعد درست طریقے سے اہداف پر جا لگے ۔ اعلیٰ فوجی افسر پاک جونگ چون نے تجربے کی نگرانی کی اور کہا کہ شمالی کوریا کی ایٹمی قوتوں کی ترقی میں اہم کامیابیاں حاصل کی جا رہی ہیں، یہ تجربہ مختلف اسٹریٹجک حملہ آور کا جائزہ لینے اور دشمنوں پر اثر ڈالنے کیلیے کیا گیا، جوہری جنگی تیاری کو مسلسل مضبوط بنانا ہماری ذمہ دارانہ مشن اور فرض ہے ۔ جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف سٹاف نے اپنے بیان میں کہا کہ فوج نے شمالی کوریا کی لانچ تیاریوں کاپتہ لگایا اور کروز میزائل منگل کو دوپہر تقریباً 3 بجے ملک کے شمال مغربمیں فائر کیے گئے ۔
زیلنسکی کاروس کے ساتھ مشروط مذاکرات کرنے کا اعلان
کیف، 29 اکتوبر (یو این آئی) یوکرینی صدر زیلنسکی نے اعلان کیا ہے کہ مذاکرات کیلئے تیار ہیں مگر اپنے علاقے نہیں چھوڑیں گے ، امن مذاکرات کہیں بھی ہوسکتے ہیں مگر روس یا بیلاروس میں نہیں۔ انہوں نے کہا کہ یورپی اور یوکرینی حکام جمعہ یا ہفتہ کو ملاقات کریں گے دونوں فریق جنگ بندی منصوبے کی تفصیلات پر غور کریں گے ۔ ان کا کہنا تھا کہ جنگ ختم کرنے کا منصوبہ نہیں بلکہ سفارتی عمل شروع کرنے کا پہلا قدم ہے ہمارے مشیر چند روز میں ملاقات کریںگے تاکہ جنگ بندی پلان کے نکات طے کریں۔
امارات میں دولاکھ درہم چوری کرنے والے 3گھنٹے میں گرفتار
فجیرہ:29 اکٹوبر( ایجنسیز ) متحدہ عرب امارات کی ریاست فجیرہ میں خاتون سے ایک لاکھ 95 ہزار درہم چوری کرنے والے2 چوروں کو 3 گھنٹے کے دوران گرفتار کرلیا گیا۔حکام کے مطابق فجیرہ میں 2 چوروں نے خاتون کو چکمہ دے کر اس سے ایک لاکھ 95 ہزار درہم کی رقم چرالی تھی۔حکام کے مطابق قریب پہنچ کر ایک ملزم نے خاتون کو کہا کہ گاڑی کے ٹائر میں خرابی ہے، خاتون گاڑی روک کر ٹائر دیکھنے نکلی تو دوسرا چور گاڑی سے رقم اٹھاکر فرار ہوگیا۔