شمالی کوریا کا ٹی وی ٹرانسمیشن چین سے روسی سیٹلائٹ پر منتقل

   

سیول: جنوبی کوریا کی اتحاد سازی کی وزارت نے کہا کہ شمالی کوریا نے سرکاری ٹی وی کی نشریات کو چینی سے روسی سیٹلائٹ پر منتقل کر دیا ہے۔ اس طرح جنوبی کوریا کی سرکاری ایجنسیوں اور میڈیا کیلئے ان نشریات کی نگرانی ایک چیلنج بن گئی ہے۔جنوبی کوریا کے سیٹلائٹ ڈش سروس کے فراہم کنندہ نے رائٹرز کو بتایا کہ 29 جون سے شمالی کوریا کے کورین سنٹرل ٹیلی ویڑن کے سگنل چین سیٹ 12 سیٹلائٹ کے بجائے روسی سیٹلائٹ ایکسپریس 103 کے ذریعہ جارہے تھے۔فراہم کنندہ نے معاملے کی حساسیت کی وجہ سے نام ظاہر کرنے سے انکار کر دیا۔سیٹلائٹ میں تبدیلی روس کے صدر ولادیمیر پوٹن کے جون میں شمالی کوریا کے دورے کے بعد کی گئی ہے۔ اس دورے کے دوران انہوں نے شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان سے ملاقات کی اور باہمی دفاعی عہد سمیت تمام شعبوں میں تعاون کو گہرا کرنے کے معاہدے پر دستخط کیے تھے۔اگرچہ شمالی کوریا کا ٹی وی آن لائن دیکھنا ممکن ہے لیکن اس کے معیار میں تاخیر یا یہ کم معیاری ہو سکتا ہے۔جنوبی کوریا کی سرکاری ایجنسیاں اور میڈیا شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا کی ایک محدود ذریعہ کے طور پر نگرانی کرتے ہیں تاکہ ریاست کے اندر کی معلومات مل سکیں باوجود یہ کہ اس کا مواد انتہائی سیاسی ہوتا ہے۔وزارتِ اتحاد سازی کے ایک اہلکار نے کہا، “شمالی کوریا نے موجودہ چینی سیٹلائٹ کا استعمال بند کر دیا اور روسی سیٹلائٹ کے ذریعے نشریات کی ترسیل شروع کر دی ہے اور ہماری طرف کچھ علاقوں میں سیٹلائٹ نشریات کی وصولی محدود کی جا رہی ہے۔