شمالی کوریا کا کثیر وارہیڈ میزائل تجربے کا دعوی

   

سیول : شمالی کوریا کی جانب سے ملٹی پْل وار ہیڈز میزائل کا کامیاب تجربہ کرنے کا دعوی کیا گیاہے۔یہ دعوی شمالی کوریا کی خبر ایجنسی KCNAکی جانب سے کیا گیا ہے۔دوسری جانب جنوبی کوریا کی فوج کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کا گزشتہ کامیاب میزائل تجربہ کرنے کا دعوی دھوکہ اور مبالغہ آرائی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ امریکہ، جنوبی کوریا اور جاپان نے شمالی کوریا کے اس میزائل تجربے کی مذمت کی ہے۔واضح رہے کہ جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کی جانب سے اس حوالے سے کہا گیا تھا کہ میزائل شمالی کوریا کے دارالحکومت پیانگ یانگ کے قریب سے داغا گیا جو فضا ہی میں پھٹ گیا۔شمالی کوریا کی جانب سے کیے گئے اس میزائل تجربے کے موقع پر جنوبی کوریا کے انچیون ہوائی اڈے پر پروازوں کو 3 گھنٹے کے لیے روکنا پڑا تھا۔اس سلسلے میں جاپان کی وزارتِ دفاع نے بتایا تھا کہ میزائل نے تقریباً 100 کلو میٹر کی بلندی اور 200 کلو میٹر سے زیادہ کی رینج تک پرواز کی۔اس سے قبل شمالی کوریا کی جانب سے رواں برس ا?خری میزائل تجربہ 30 مئی کو کیا گیا تھا۔