ماسکو۔3 اگسٹ ۔(سیاست ڈاٹ کام) شمالی کوریا نے سینئر لیڈر کم جونگ ان کی نگرانی میں نئے ملٹی پل راکٹ لانچنگ سسٹم کا تجربہ کیا ہے ۔شمالی کوریا کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے سی این اے نے جمعہ کو بتایا کہ کم کی نگرانی میں نئے ملٹی پل راکٹ لانچنگ سسٹم کا تجربہ کیا گیا۔دوسری جانب ، جنوبی کوریا کی سیکورٹی فورسز کو جمعہ کو بین الاقوامی وقت کے مطابق 17:59 بجے اور 18:23 بجے شمالی کوریا کے مشرقی ساحل کے قریب جاپان کے سمندر میں راکٹ لانچنگ سسٹم کے تجربہ کا پتہ چلا۔کے سي این اے نے بتایا کہ یہ ٹسٹ راکٹ لانچنگ سسٹم کی خصوصیات کی تحقیقات کے مقصد سے کیا گیا اور کم ٹسٹ کے نتائج سے مطمئن ہیں۔
