واشنگٹن: امریکہ نے کہا ہے کہ حکومت کا کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر کووڈ ویکسین شمالی کوریا بھیجنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ وائٹ ہاؤس کی ترجمان جین ساکی نے جمعرات کو صحافیوں سے خطاب میں کہاکہ امریکہ شمالی کوریا کو کووڈ کی ویکسین بھیجنے کا ارادہ نہیں رکھتا۔ ہم شمالی کوریائی لوگوں کے لئے بنیادی انسانی امداد کے بین الاقوامی کوششوں کی حمایت کرنا جاری رکھیں گے ۔