پیونگ یانگ6 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) شمالی کوریا کے اعلیٰ مذاکرات کار نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ جاری جوہری مذاکرات ناکام ہو گئے ہیں۔ سویڈین میں امریکی مندوبین سے مذاکراتی عمل کے بعد کم میونگ گِل نے ہفتے کے رات گئے کہا کہ امریکا ’اپنا پرانا موقف اور رویہ تبدیل کرنے پر رضامند نہیں ہے‘۔ انہوں نے صحافیوں سے گفتگو میں اس کی ذمہ داری واشنگٹن حکومت پر عائد کر دی۔ تاہم امریکی دفتر خارجہ کی ترجمان کے مطابق یہ مذاکراتی عمل ناکام نہیں ہوا ہے بلکہ مذاکرات اچھے ماحول میں ہوئے۔ مورگن اورٹاگس نے کہا کہ جوہری مذاکرات آگے ضرور بڑھیں گے۔ژی اور کم لافانی چین ۔ شمالی کوریا تعلقات کی تعریف میں آج رطب للسان ہوگئے جبکہ صدر چین کی صدر شمالی کوریا کم جونگ اُن سے دارالحکومت پیونگ یانگ میں ملاقات ہوئی۔ ژی نے کہاکہ ایشیاء کے دونوں پڑوسی ممالک کے باہمی تعلقات میں ایک اہم مثبت کردار علاقائی امن و استحکام کو برقرار رکھنے کے لئے ادا کیا ہے۔ وہ پہلے چینی قائد ہیں جو شمالی کوریا کا گزشتہ 14 سال میں دورہ کررہے ہیں۔ قبل ازیں جون میں شمالی کوریا نے اپنے نیوکلیر طاقت ہونے کا اعلان کیا تھا۔ تاہم امریکہ کے خیال میں امریکہ اور شمالی کوریا کے باہمی مذاکرات کافی مفید اور ثمرآور ثابت ہوئے ہیں۔
