شمالی کوریا کی جنوبی کوریا کو مذاکرات کی مشروط پیشکش

   

پیانگ یانگ ۔ شمالی کوریا ئی کم جونگ ان کی بہن کم یو جونگ نے کہا ہے کہ جنوبی کوریا اپنی معاندانہ پالیسیوں سے باز آجائے تو ہم مذاکرات جاری رکھنے کے خواہش مند ہیں۔ کم یو جونگ نے کہا کہ جنوبی کوریا سرکاری بیان جاری کروانا چاہتا ہے، لیکن اس سے قبل اسے دوسروں کا احترام یقینی بنانا ہوگا۔ واضح رہے کہ جنوبی کوریا کے صدر مون جائے ان نے اقوام متحدہ کے 76 ویں جنرل اسمبلی اجلاس میں علاقہ میں امن کا علمبردار بنتے ہوئے شمالی کوریا سے جنگ کے خاتمے سے متعلق سرکاری بیان جاری کرنے کی اپیل کی تھی۔کم یو جونگ نے ان کے بیان کے ردعمل میں کہا کہ جنوبی کوریا دشمنی سے باز آکر بے جا الزامات کی پالیسی ختم کرے تو ہم دوبارہ سے تعلقات کے قیام اور فروغ کے لیے رابطہ کا آغاز کرنے کے لیے تیار ہیں۔انہوں نے جنگ کے خاتمہ کے اعلان کے مطالبے کو دل چسپ اور قابل ستائش قرار دیا۔