پیانگ یانگ :امریکہ اور جنوبی کوریا کی حکومتوں کے مطابق شمالی کوریا نے دو شارٹ رینج میزائلوں کا تجربہ کیا ہے۔ تاہم گزشتہ ہفتے کے آخر میں فائر کیے گئے کروز میزائل اقوام متحدہ کی پابندیوں کی خلاف ورزی نہیں تھے۔ دوسرے لفظوں میں یہ چھوٹے درجے کے ہتھیاروں کا نظام تھا۔ شمالی کوریا کے حکمران کم جونگ ان نے حال ہی میں امریکہ کو اپنے ملک کا ’’سب سے بڑا دشمن‘‘ قرار دیا تھا۔ یاد رہے کہ امریکہ کے 28 ہزار سے زیادہ فوجی جنوبی کوریا میں تعینات ہیں۔