سیول 21 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) جنوبی کوریائی صدر مون جئے ان کے سکریٹری امن منصوبہ بندی جونگ کون چوئی نے کہا کہ ایک امریکی جنوبی کوریائی فوجی مشق کا آئندہ ماہ منصوبے کے مطابق انعقاد عمل میں آئیگا ۔ شمالی کوریا کی جانب سے ایسی کسی مشقوں کے خلاف انتباہ کے باوجود اس پر عمل آوری کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ شمالی کوریا کا کہنا تھا کہ ان مشقوں سے شمالی کوریا کے نیوکلئیر ہتھیاروں کو ترک کرنے کے منصوبے متاثر ہوسکتے ہیں۔
