شمالی کوریا کے اعلیٰ رہنما کی روسی وزیر خارجہ سے ملاقات

   

پیونگ یانگ13جولائی (یو این آئی) شمالی کوریا کے اعلیٰ رہنما کم جونگ اُن نے روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف سے ملاقات کی ہے ، جو پیونگ یانگ میں دوسرے اسٹریٹجک مذاکرات میں شرکت کے لیے پیونگ یانگ پہنچے ہیں۔یہ اطلاع سرکاری کورین سنٹرل نیوز ایجنسی (کے سی این اے )نے اتوار کو دی۔ رپورٹ کے مطابق، ہفتہ کو کوریا کے اعلیٰ رہنما اور مسٹر لاوروف کے درمیان ہونے والی بات چیت کے دوران، دونوں فریقوں نے جون 2024 کے تاریخی سربراہی اجلاس میں کیے گئے معاہدوں پر خلوص نیت سے عمل درآمد کرنے کے لیے ملکوں کی قیادت کے خیالات کا وسیع پیمانے پر تبادلہ کیا۔ شمالی کوریا کے رہنما نے کہا کہ دونوں ممالک اتحاد کے مطابق تمام تزویراتی امور پر ایک جیسے خیالات رکھتے ہیں اور اس اسے دونوں ممالک کے درمیان قائم اعلیٰ تزویراتی سطح کی عکاسی ہوتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ان کا ملک دونوں ممالک کے درمیان معاہدے کے جذبے کو مدنظر رکھتے ہوئے مستقبل میں یوکرین میں جاری بحران کی بنیادی وجہ سے نمٹنے کے لیے روسی قیادت کی طرف سے اٹھائے جانے والے تمام اقدامات کی غیرمشروط حمایت اور حوصلہ افزائی کے لیے تیار ہے۔