شمالی کوریا کے رہنماکم جونگ ان کوامریکی صدر کی دھمکی

   

واشنگٹن، 9 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا کے رہنما کو دھمکی دی ہے ۔ انہوں نے ٹوئٹ کیا ’’کم جونگ ان، باز آ جاؤ ورنہ سب کچھ کھو دو گے‘‘۔ شمالی کوریا نے گذشتہ روز سوہائے خلائی مرکز سے نامعلوم تجربہ کیا جس کی اطلاع شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا نے دی۔ اس پر صدر ٹرمپ نے ایک ٹوئٹ میں کہا ہیکہ ’’کم جونگ اُن، بہت اسمارٹ بنتے ہیں، انہیں اسی حساب سے بہت کچھ کھونا پڑیگا۔ اگر وہ یہی طرز عمل جاری رکھتے ہیں تو وہ ہر چیز کھو دیں گے‘‘ ۔واضح رہیکہ امریکی صدر اس سے قبل شمالی کورین رہنما کم جونگ ان ’کو راکٹ مین‘ جیسے القابات سے پکارتے رہے ہیں جس پر شمالی کوریا سے سخت ردعمل دیا جاتا رہا ہے ۔ تاہم ٹرمپ نے غیر سفارتی زبان اب ایک مرتبہ پھر استعمال کی ہے ۔