شمالی کوریا کے شہریوں کی نعشیں جلا دی جائیں گی:جنوبی کوریا

   

Ferty9 Clinic

سیول : جنوبی کوریا نے کہا ہے کہ ساحلوں سے ٹکرانے والے شمالی کوریا کے شہریوں کی نعشیں جلا دی جائیں گی۔جنوبی کوریا کے حکام نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے حکام کے ساتھ رابطہ چینل بند ہونے کی وجہ سے ساحلوں سے ملنے والی لاشوں کو شمالی کوریا کے حوالے کرنا ناممکن ہو گیا ہے۔ ان لاشوں کے ڈی این اے ٹیسٹوں کے بعد بغیر اجازت کے جلا دیا جائے گا۔ جنوبی کوریا وزارتِ اتحاد نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ پیانگ یانگ انتظامیہ کے ساتھ رابطے منقطع ہونے کی وجہ سے ساحل پر آنے والی لاشوں کے لئے متعلقہ مرحلے پر عمل ممکن نہیں ہو سکا۔وزارت اتحاد نے کہا ہے کہ شمالی کورین کنبوں کی شناخت کیلئے 2014 سے ڈی این اے ڈیٹا پلیٹ فورم تشکیل دیا گیا ہے۔