شمالی کوریا کے میزائل تجربات جاری

   

پیانگ یانگ : کروز میزائلوں کے تجربات کے چند ہی روز بعد شمالی کوریا نے دو بیلیسٹک میزائل تجربات کیے ہیں۔ جنوبی کوریائی حکام کے مطابق یہ دونوں میزائل جاپان کی سمت میں فائر کیے گئے۔ تاہم ابھی تک ان میزائلوں کی قسم اور ان کی پرواز کی رینج کے بارے میں کوئی معلومات دستیاب نہیں ہیں۔ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق شمالی کوریا کو بیلیسٹک میزائل تجربات کرنے کی اجازت نہیں ہے کیوں کہ ان میزائلوں کے ذریعے ایٹمی ہتھیار لے جائے جا سکتے ہیں۔ تاہم کروز میزائلوں کے تجربات پر کوئی پابندی عائد نہیں ہے۔ اسی وجہ سے شمالی کوریا کروز میزائل ٹیکنالوجی میں ترقی کرتا جا رہا ہے۔