شمالی کوریا کے میزائل تجربوں پر جنوبی کوریا کو تشویش

   

سول۔24 اگسٹ ۔(سیاست ڈاٹ کام) جنوبی کوریا کی قومی سلامتی کونسل نے شمالی کوریا کی جانب سے حال ہی میں کئے گئے میزائل کے تجربہ پر آج شدید تشویش کا اظہار کیا۔جنوبی کوریا کی میڈیا نے بتایا کہ شمالی کوریا نے ہفتہ کو جاپان کے ساحلی علاقے میں نامعلوم میزائل داغا۔میڈیا نے جوائنٹ چیف آف اسٹاف کے حوالے سے یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ پروجیکٹائل ، جنھیں کم فاصلے کا بیلسٹک میزائل سمجھا جاتا ہے ، نے 97 کلو میٹر کی بلندی پر 380 کلومیٹر کی اڑان بھری۔یونھاپ مڈیا کے مطابق جاپان کا خیال ہے کہ شمالی کوریا نے بیلسٹک میزائل داغا ہے ۔ یونھاپ نے جنوبی کوریا کے صدر دفتر کے حوالے سے کہا کہ کونسل نے شمالی کوریا کو فوراً پر ایسی سرگرمیوں کو روکنے کے لئے کہا ہے ۔ اس کی وجہ سے جزیرہ نما کوریا میں بھی کشیدگی بڑھنے کا اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے ۔