شمالی کوریا کے میزائل تجربے پر سلامتی کونسل میں اختلاف

   

نیویارک : شمالی کوریا کے میزائل لانچ پر تبادلہ خیال کے لیے ہوئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں چین اور روس کی مخالفت کے باعث کوئی بیان جاری نہیں کیا جا سکا۔ شمالی کوریا نے منگل کے روز ملک کے شمالی علاقے سے مشرق کی جانب ایک میزائل فائر کیا تھا۔ اس سے اگلے روز پیانگ یانگ نے اعلان کیا تھا کہ یہ آواز کی رفتار سے کئی گنا تیز نئے تیار کردہ ہائپرسونک میزائل ہواسونگ 8 کا پہلا تجربہ تھا۔ امریکہ ، برطانیہ اور فرانس کی درخواست پر سلامتی کونسل کا بند کمرہ ہنگامی اجلاس جمعہ کے روز منعقد ہوا۔