شمالی کوریا کے میزائل پروگرام سے خطے کی سلامتی متاثر ہوئی : آسٹن

   

سیول : امریکہ کے وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کا میزائل اور ہتھیاروں سے متعلق پروگرام علاقائی سلامتی کو عدم استحکام کا شکار کر رہا ہے۔ امریکی وزیر دفاع جنوبی کوریا کے دورہ پر سیول پہنچے ، جہاں انہوں نے جنوبی کوریا کے ہم منصب سے ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد پریس کانفرنس میں امریکی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا کے ساتھ سفارتکاری کے راستے تلاش کرنا بہترین حل ہے۔ چین کی جانب سے جولائی میں کئے گئے ہائپرسونک ٹسٹ نے امریکی فوج کے لیے ایک مشکل چیلنج بنا دیا ہے۔ اس موقع پر جنوبی کوریا کے وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک نے امریکی سفارتی کوششوں کی حمایت کرتے ہوئے مشترکہ دفاعی پوزیشن برقرار رکھنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ اپنے دورے میں آسٹن نے صدر مون جائے ان سے بھی ملاقات کی۔