پیانگ یانگ۔ شمالی کوریا اپنے مرکزی نیوکلیر پلانٹ میں یورانیم افزودہ کرنے کی صلاحیت مبینہ طور پر بڑھا رہا ہے۔ یہ انکشاف سٹلائٹ سے حاصل کردہ تازہ تصاویر کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔ ماکسار سٹیلائٹ سے حاصل کردہ تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یونگ بیون نامی پلانٹ میں یورانیم افزودہ کرنے والے حصے میں تعمیراتی کام جاری ہے۔ ماہرین کے مطابق اس تنصیب میں 25 فیصد تک کا اضافہ کیا جا رہا ہے۔ یہ پیش رفت مغربی ممالک کے ایسے خدشات کو تقویت دیتی ہے کہ شمالی کوریا نیوکلیر ہتھیار بنانے میں مصروف ہے اور اس ضمن میں اپنی صلاحیت مزید بڑھا رہا ہے۔