شمالی کورین ہیکرز کے 7سائبر حملوں میں 400 ملین ڈالر کی کرپٹو کرنسی اُڑانے کا انکشاف

   

لندن : ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ شمالی کوریا کے ہیکرز نے گزشتہ برس تقریباً 400 ملین ڈالر مالیت کی کرپٹو کرنسی پہ ہاتھ صاف کیے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ یہ چوری کرپٹو کرنسی کے پلیٹ فارمز پر کم ازکم سات حملوں میں کی گئی۔بلاک چین تجزیاتی کمپنی چین انیلیسز کا کہنا ہے کہ سخت پابندیوں کے باوجود شمالی کوریا میں سائبر کرائم میں ملوث افراد کے لیے 2021 کامیاب ترین سال تھا۔ان حملوں میں ہیکرز کے نشانے پر زیادہ تر سرمایہ کاری کرنے والی فرمز اور سینٹرلائزڈ ایکسچینج تھیں تاہم شمالی کوریا ہیکنگ کے ان حملوں سے لاتعلقی کا اظہار کرتا ہے۔چین انیلیسز کے مطابق 2020سے 2021تک شمالی کوریا سے ہیکنگ حملوں کی تعداد چار سے بڑھ کر سات تک پہنچ گئی اور رقم کے تناسب کے اعتبار سے ان حملوں میں 40 فیصد اضافہ ہوا۔