شمالی کیرولائنا میں فائرنگ2 افراد ہلاک ، متعدد زخمی

   

نیویارک ، 26 اکتوبر (یو این آئی) مقامی پولیس نے بتایا کہ ہفتے کے روز امریکی ریاست نارتھ کیرولائنا میں ایک بڑی پارٹی میں فائرنگ کے واقعہ میں کم از کم دو افراد ہلاک اور متعدد افراد شدید زخمی ہو گئے ۔روبیسن کاؤنٹی شیرف برنیس ولکنز کے دفتر نے بتایا کہ جنوبی قصبے میکسٹن کے باہر ایک دیہی علاقے میں کل 13 افراد کو گولی مار دی گئی ۔دفتر کے مطابق قانون نافذ کرنے والے افسران کے پہنچنے سے پہلے ہی 150 سے زائد افراد جائے وقوع سے فرار ہو گئے ۔