شمالی ہندکے کئی علاقوں کا درجہ حرارت صفر کے قریب

   

نئی دہلی: ہماچل میں برف باری اور سردی کی لہر کی وجہ سے شمال مغربی خطہ کے کئی علاقوں میں درجہ حرارت صفر تک گر گیا، جس سے شدید سردی میں اضافہ ہوا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق دہلی کا درجہ حرارت صفر سے نیچے جا سکتا ہے۔ہماچل پردیش اور اتراکھنڈ میں برف باری کے بعد دہلی میں سردی کی لہر کا امکان ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات کی تازہ ترین خبروں کے مطابق ہفتہ کو ملک کے دارالحکومت میں کم از کم درجہ حرارت معمول سے تین ڈگری زیادہ یعنی 10.2 ڈگری سیلسیس تھا۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 4 روز تک موسم خشک رہے گا اور بعض علاقوں میں شدید دھند اور سردی کی لہر جاری رہے گی۔ رات کے وقت بعض علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی اور دن میں موسم خراب رہا جس کی وجہ سے دھوپ نہیں نکلی۔ بٹھنڈہ اور نکودر میں درجہ حرارت صفر اور امرتسر میں درجہ حرارت ایک ڈگری رہا۔آئی ایم ڈی کی تازہ ترین اپڈیٹ میں بتایا گیا ہے کہ 15 جنوری سے دہلی اور اس کی پڑوسی ریاستوں کے مختلف حصوں میں دوبارہ شدید سردی کی لہر کا امکان ہے۔شدید سردی کا اثر 15 جنوری سے شروع ہوگا۔