شمال اور مغرب کے حصوں میں کہیں کہیں بارش

   

نئی دہلی ۔ 30 ۔ مئی : ( سیاست ڈاٹ کام ) : ملک کے شمال اور مغرب کی کئی ریاستوں میں ہفتہ میں عوام کو چلچلاتی گرمی کی تمازت سے راحت ملی جب معتدل بارش نے درجہ حرارت کو گھٹایا ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق وردھا میں ملک کا اعظم ترین درجہ حرارت 42.2 ڈگری سلسیس ریکارڈ کیا گیا ۔ دہلی میں مطلع ابر آلود رہا اور اتوار کو اسی طرح کا موسم متوقع ہے ۔ ملک بھر میں اعظم ترین درجہ حرارت آئندہ چند یوم تک بڑھنے کی توقع نہیں ہے ۔۔