شمال مشرقی افغانستان میں دھماکہ، 9طلبا کی موت

   

کابل، 2نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) افغانستان میں تخار صوبہ کے ضلع درکاد میں آج ہفتہ صبح ایک طاقتور بم دھماکہ ہوا جس میں میں 9طلبا کی موت ہوگئی۔ پژواک خبررساں ایجنسی نے یہ اطلاع دی۔ خبر رساں ایجنسی نے بتایا کہ یہ دھماکہ آج ہفتہ صبح درکاد ضلع میں ہوا، اس وقت بچے اسکول جارہے تھے ۔

افغانستان ،سڑک حادثے میں چھ افراد کی موت، 10 زخمی
طالقان2 نومبر( سیاست ڈاٹ کام ) افغانستان کے تخارصوبے کے ضلع کلفغان میں ہفتے کے روز ایک مسافر بس پلٹنے کے سبب چھ افراد کی موت ہوگئی اور 10 دیگر زخمی ہوگئے ۔صوبائی حکومت کے ترجمان محمد جواد ہزاری نے کہا کہ بس بدخشاں صوبے سے ہفتہ کی صبح کابل جارہی تھی اور ڈرائیور کی لاپرواہی کی وجہ سے بس حادثے کا شکار ہوگئی اور خواتین اور بچوں سمیت چھ افراد کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔