شمال مشرقی ریاستوں کے افراد نسلی حملوں کے شکار

   

دوکانات میں داخلہ سے محرومی، وزیراعظم سے مداخلت کی درخواست
نئی دہلی 30 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) میزورام کے چیف منسٹر زورم تھنگا نے شمال مشرقی ریاستوں کے عوام کے خلاف ملک کے چند دیگر ریاستوں میں نسلی تعصب امتیاز و حملوں کے مبینہ واقعات کا مسئلہ اُٹھاتے ہوئے وزیراعظم اور وزیرداخلہ سے درخواست کی کہ مداخلت کے ذریعہ حاطیوں کے خلاف فی الفور کارروائی کو یقینی بنائیں۔ چیف منسٹر زورم تھنگا نے اتوار کو ٹوئٹر کا سہارا لیتے ہوئے یہ مسئلہ اُٹھایا۔ اُنھوں نے چند ویڈیوز پوسٹ کئے جس میں دکھایا گیا ہے کہ شمال مشرقی ریاستوں سے تعلق رکھنے والے بعض افراد کو ترکاری اور کرانہ اسٹورس میں داخلہ سے محروم رکھا جارہا ہے۔ چیف منسٹر نے لکھا کہ ’ان واقعات کو دیکھ کر مجھے سخت صدمہ ہوا ہے کہ انسانیت اس حد تک نچلی سطح تک گرچکی ہے‘۔