شمال مشرقی پاکستان میں فوجی آپریشن ، 17 دہشت گرد ہلاک

   

اسلام آباد، 28 ستمبر (یو این آئی) پاکستان کے شمال مغربی صوبہ خیبر پختونخواہ میں سلامتی دستوں کے آپریشن کے دوران 17 دہشت گرد مارے گئے ۔ پاکستانی فوج کی میڈیا ونگ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) نے ہفتہ کے روز ایک بیان میں کہا کہ سلامتی دستوں کے ذریعہ یہ آپریشن صوبے کے ضلع لکی مروت میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔ دہشت گردوں کے ٹھکانے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے ۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کو ختم کرنے کے لیے علاقے میں سنیٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے ۔ فوج نے کہا کہ پاکستان کے سلامتی دستے ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پابند عہد ہیں۔