مودی حکومت پر روزگار اور معیشت کے محاذ پر ناکامی کا الزام
شیلانگ ۔ /22 جون (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس نے اس بات کا اعتراف کیا کہ شمال مشرقی ہند کے خطہ کے اس کے یونٹوں کو اپنا جائزہ لینے کی ضرورت ہے اور اس کے علاوہ ان کی طاقت اور کمزوری پر بھی کام کرنا لازمی ہے ۔ یہ باتیں کانگریس کے سینئر لیڈر لیوہنزو فلیرو نے بتائیں ۔ انہوں نے پارٹی کی تشکیل جدید کا بھی مطالبہ کیا ۔ فلیرو آل انڈیا کانگریس کمیٹی (اے آئی سی سی ) کے جنرل سکریٹری اور شمال مشرقی علاقے کے پارٹی کے انچارج بھی ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی پارٹی ایک فعال منصوبہ اور تشکیل جدید کے پروگرام کا ایک نقشہ لے کر حاضر ہوگی اور آئندہ 15 دنوں میں میگھالیہ کے تقریباً 6 ہزار گاوؤں میں اس کا نفاذ عمل میں آئے گا ۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ بی جے پی کی موجودہ حکومت معیشت اور بے روزگاری کے انسداد کے لئے کچھ نہیں کررہی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ قوم بہت ہی افراتفری کے عالم سے گزررہی ہے نے بات انہوں نے جمعہ کے روز میگھالیہ پردیش کانگریس کمیٹی کے اجلاس میں مقامی قائدین ، ارکان اسمبلی اور دیگر اداروں کے چلانے والوں سے کہی ۔ انہوں نے علاقائی جماعتوں سے قائد کی خواہش کی اور بتایا کہ بی جے پی کی قیادت میں مرکز میں جو حکومت قائم ہے وہ قومی مسائل کے تیئں حساس نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ’’وزیراعظم کے سابقہ معاشی مشیر نے واضح طور پر کہدیا کہ جس انداز میں 16 گھریلو پیداوار ( جی ڈی پی) کے ساتھ دست درازی کی جارہی ہے وہ غلط ہے ۔