شمال مشرق شام میں بم حملہ، چار ترک فوجی ہلاک

   

طرابلس ۔ 9 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) شمال مشرقی شام میں ہوئے ایک بم حملے میں چار تْرک فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔ ترک وزارت دفاع کے مطابق چہارشنبہ کو ان تْرک فوجیوں کو گشت کے دوران کار بم حملے کا نشانہ بنایا گیا۔ بیان میں بتایا گیا ہیکہ یہ وہی علاقہ ہے جہاں تْرک فوج نے گزشتہ برس اکتوبر سے شامی باغیوں کے خلاف آپریشن شروع کر رکھا ہے۔ واضح رہے کہ ترک فوج شمال مشرقی شام میں کرد جنگجو تنظیم YPG کے خلاف آپریش میں مصروف ہے۔ انقرہ حکومت اس تنظیم کو دہشت گرد قرار دیتی ہے۔
، تاہم ماضی میں اس تنظیم کو دہشت گرد گروہ دولت اسلامیہ کے خلاف جنگ میں امریکی مدد حاصل رہی ہے۔